ممبئی: معروف پاکستانی اداکارہ صباءقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم“ تاخیر کا شکار ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکارہ عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی فلم ”ہندی میڈیم“ جو کہ 12 مئی کو ریلز کی جانی تھی اب وہ ایک ہفتہ تاخیر کے بعد 19 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ فلم اس قبل دو بڑی فلموں ”سرکار تھری3 “اور ”میری پیاری بندو“ کے مقابلے پر ریلیز کی جارہی تھی جس کو ناکامی کے ڈر سے اب19 مئی کو بڑے پردے پر پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ پاکستانی اداکارہ صباءقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے جو بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کے آئندہ کیرئیر کا فیصلہ کرے گی۔
صباءقمرکی پہلی بالی ووڈ فلم تاخیر کا شکار ہوگئی
ممبئی: معروف پاکستانی اداکارہ صباءقمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم“ تاخیر کا شکار ہو گئی۔
09:11 PM, 3 May, 2017