شنگھائی : چینی سائنسدانوں نے سپر کمپیوٹر سے کہیں تیز رفتار کوانٹم کمپیوٹنگ مشین تیار کر لی، جس کے مقابلے میں سپر کمپیوٹر ایک بونا دکھائی دے گا۔
چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز کے سائنسدانوں نے اس اہم کامیابی کا اعلان گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے رکن پان جیان وائی نے بتایا کہ اگر یہ تصور کیا جائے کہ اس وقت موجود سپر کمپیوٹر کسی لائبریری میں موجود کتابوں کو ایک ایک کر کے پڑھ سکتا ہے تو ان کی بنائی ہوئی کوانٹم کمپیوٹنگ مشین اس لائبریری کی تمام کتابوں کو بیک وقت پڑھ سکتی ہے۔
چینی ماہرین کے مطابق ان کی تیار کردہ کوانٹم کمپیوٹنگ مشین کی کارکردگی اس طرح کی اس وقت موجود مشینوں سے 24 ہزار گنا زیادہ ہے۔