ڈان لیکس میں چوہوں کی قربانی سے کام نہیں چلے گا ، سراج الحق

 ڈان لیکس میں چوہوں کی قربانی سے کام نہیں چلے گا ، سراج الحق

اسلام آباد: ڈان لیکس میں چوہوں کی قربانی سے کام نہیں چلے گا .امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی نیوز لیکس میں اصل مجرموں کو سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا . کہتے ہیں ملک میں ہزاروں پانامہ موجود ہیں .جن کی باری حکمران لیگ کے بعد آئے گی کیونکہ اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے.

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مستعفی ہونے کی نہ نہ ایک دن ہاں میں بدلے گی .قوم بھی اسی دن کے انتظار میں ہے .سراج الحق نے پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے تین رکنی بینچ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب قومی اداروں کو بغیر کسی خوف اور لالچ کے جے آئی ٹی کی معاونت کرنی چاہیے ۔کرپشن کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.