نیویارک: مائیکرو سافٹ نے اپنا پہلا اور جدید ”سرفیس لیپ ٹاپ “ متعارف کر ادیا گیا۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے لیپ ٹاپ کو ونڈوز 10 ایس کے ساتھ ہی متعارف کروایا گیا۔ یہ لیپ ٹاپ چار رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کی موٹائی 14.5 ملی میٹر جبکہ وزن 2.76 پونڈ ہے۔
اس میں 13.5 انچ کی پکسل سنس ٹچ اسکرین ڈسپلے اور کی بورڈ دیا گیا ہے جبکہ انٹیل کور آئی فائیو یا آئی سیون پراسیسر دیا جائے گا۔اس کی میموری 1 ٹی بی ہوگی جبکہ بیٹری لائف 14.5 گھنٹے ہیں جبکہ کمپنی کے مطابق یہ ایپل کے میک بک اور میک بک ائیر کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تیز اور بیٹری بھی ان سے زیادہ چلتی ہے۔
اس کی قیمت 999 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ پندرہ جون سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم پری آرڈرز آج ہی بک کرائے جاسکتے ہیں۔