فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ میں سوہائے علی ابڑو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ میں سوہائے علی ابڑو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

 فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ میں سوہائے علی ابڑو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

کراچی: فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ زینتھ عرفان کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں سوہائے علی ابڑو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ زینتھ پاکستان کی وہ پہلی نوجوان خاتون ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر میں موٹر سائیکل پر شمالی علاقوں کا سفر کیا۔

اس حوالے سے سوہائے کا کہنا تھا کہ ’فلم میں زینتھ کا کردار ادا کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، یہ کردار میرے لیے بےحد خاص اور میرے دل کے بہت قریب ہے، میں نے ہمیشہ خواتین کو باصلاحیت اور بااختیار انداز میں ہی سوچا ہے، معاشرے میں جن مشکلات کا سامنا خواتین کرتی ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے اس قسم کے کردار بے حد ضروری ہیں، مجھے خوشی ہے کہ نوجوان لڑکیاں اس فلم میں مجھے دیکھیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’زینتھ کی کہانی میرے لیے بہت خاص ہے کیوں کہ اتنی کم عمر میں انہوں نے وہ کر دکھایا جو سب کے بس کی بات نہیں، امید ہے کہ اس فلم کے ذریعے پاکستان کی خواتین خود کو بااختیار بنانے میں کامیاب ہوں گی۔

زینتھ عرفان کی زندگی پر بننے والی فلم کی کاسٹ کا فائنل انتخاب جاری ہے، فلم کی شوٹنگ لاہور اور شاہراہ قراقرم پر کی جائے گی اور اس کی ریلیز 2017 کے آخر میں متوقع ہے۔