مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم ”ونڈوز 10ایس “ متعارف

نیویارک : ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی مایہ ناز کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کا نیا ورژن ”ونڈوز 10 ایس“ متعارف کرا دیا ۔ یہ آپریٹنگ سسٹم گوگل کے کروم آپریٹنگ سسٹم کے مقابلے پر لایا گیا ہے جس کے ذریعے ونڈوز سسٹم کو سستے ہارڈ وئیر کا حصہ بھی بنایا جاسکے گا۔

08:05 PM, 3 May, 2017

مائیکرو سافٹ کے مطابق ونوز سٹور سے اس نئے آپریٹنگ سسٹم کے لیے ہر چیز کو ڈاو¿ن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔بنیادی طور پر یہ آپریٹنگ سسٹم طالبعلموں کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ یہ ونڈوز 10 جیسا ہی ہے جس میں ورچوئل اسٹنٹ کورٹانا اور ایج براو¿زر کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ آفس 365 بھی اس کا حصہ ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ اس میں لاگ ان پراسیس کو تیز کیا گیا ہے جبکہ اس آپریٹنگ سسٹم سے لیس ڈیوائسز رواں سال دوسری سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی جن کی قیمت 189 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

مزیدخبریں