موسیقی انسانی دماغ اور صحت کے لیے فائدہ مند قرار

موسیقی انسانی دماغ اور صحت کے لیے فائدہ مند قرار

07:26 PM, 3 May, 2017

نیویارک: ویسے تو موسیقی کو آفاقی زبان کہا جاتا ہے، اور کئی لوگوں کو یہ بہت حد تک پسند بھی ہوتی ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ انسانی دماغ اور صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔کیلی فورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ماہرین کی جانب سے حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ کلاسیکل موسیقی سننے والے افراد کا ذہن تیزی سے باتوں کو جذب کرنے قابل بن جاتا ہے، جس سے دماغ کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

ماہرین نے نوجوان طلبہ کے 2 گروپوں پر کلاسیکل موسیقی کے پڑنے والے اثرات کا تجربہ کرنے کے لیے طلبہ کے ایک گروپ کو ایک گھنٹے تک اہم موضوع پر لیکچر دیا، مگر ساتھ ہی اس لیکچر کے دوران ہلکے آواز میں کلاسیکل موسیقی چلائی۔

ماہرین کے مطابق جن طلبہ نے کلاسیکل موسیقی کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ لیکچر سنا، ان کا ذہن جہاں تمام ہلکی پھلکی اور قدرے مشکل باتوں کو جذب کرنے کے قابل ہوا، وہیں ان کے احساسات بھی تبدیل ہوئے۔

اس سے قبل 2016 میں کینیڈا کی مک گیل یونیورسٹی آف مونٹریال کے ماہرین کی جانب سے کی گئی 400 طلبہ کی ایک تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا تھا کہ موسیقی نہ صرف انسانی ذہن اور یادداشت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے، بلکہ یہ دوسری صحت کے لیے بھی بہتر ہے۔ 400 طلبہ پر کیے گئے نتائج سے پتہ چلا کہ موسیقی سننے والے افراد کا حوصلہ بڑھتا اور دباؤ کم ہوتا ہے۔

مزیدخبریں