پاکستان نے لاشوں کو مسخ کرنے کا بھارتی الزام مسترد کر دیا

06:33 PM, 3 May, 2017

نیو دہلی: بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور لاشوں کو مسخ کرنے کے الزام میں پاکستانی ہائی کمشنر کو بھارتی دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا تھا۔ عبدالباسط نے بھارتی الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا پاکستان نے بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو مسخ نہیں کیا پاکستانی فوج ایک انتہائی پیشہ ور فوج ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بھارت بلاوجہ الزام تراشی نہ کرے اگر اس کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پاکستان کو دے۔ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور نا ہی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔

واضح رہے آج بھارتی فوج کے وائس چیف آف آرمی سٹاف سرتھ چاند نے بیان دیا تھا کہ اپنے فوجیوں کے بہیمانہ قتل کا بدلہ لینے کے لئے وقت اور جگہ کا انتخاب اپنی مرضی سے کریں گے۔ بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی فوج نے سرحد پر اسکے دو فوجیوں کو قتل کر کے انکی لاشوں کی بے حرمتی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں