ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقہ میں خواتین کی اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔سماج دشمن عناصرخیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں سے عورتوں کو اغوا کرکے پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کرنے لگے۔بارڈر ملٹری پولیس نے مغوی خواتین کو بازیاب کرکے ملزم حضوربخش کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختوانخوا کے ضلع نوشہرہ سے زاہدہ بی بی، رجمینہ اور نو عمر بچی نگینہ کواغوا کر کے ڈیرہ غازی خان کے علاقے رونگھن لایا گیا۔بارڈرملٹری پولیس نے تین مغویوں کو بازیاب کراکےملزم حضوربخش کو گرفتارکرلیا۔ملزم نے انکشاف کیاہےکہ وہ پہلے بھی کئی عورتیں کے پی کے سے خرید کر پنجاب بیچ چکا ہے۔ملزم نے اعتراف کیاکہ وہ ایک عورت ایک لاکھ روپے میں فروخت کرتاہے۔