پراگ: جمہوریہ چیک میں بائیں بازو کی اعتدال پسند مخلوط حکومت مستعفی ہو گئی۔ یہ بات وزیر اعظم بوہسلاف سوبوٹکا نے پراگ میں بتائی۔
مخلوط حکومت میں شامل ایک جماعت اے این او کے چیئرمین اور وزیر خزانہ آندرے بابیس کے خلاف ٹیکس چوری کے الزامات اس اقدام کی وجہ بنے ہیں۔ صدر میلوش زیمان کی جانب سے اس استعفے کو قبول کرنا باقی ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمان کے ایوان زیریں کے انتخابات معمول کے مطابق 20اور 21 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔