شوبز سے وابستہ لوگ ہرمحفل کی جان اور شان مانے جاتے ہیں, کبریٰ خان

ہ شوبز سے وابستہ لوگ ہرمحفل کی جان اور شان مانے جاتے ہیں

04:50 PM, 3 May, 2017

لاہور: اداکارہ وماڈل کبریٰ خان نے کہا کہ میں نے جب شوبزکی دنیا میں قدم رکھا تو شروعات ماڈلنگ سے ہی کی، لیکن پھر مختلف گلوکاروں کے گیتوں میں ماڈلنگ کرتے ہوئے ایکٹنگ کا موقع ملا۔ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں اورفلم میں کام کیا اوراب یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ شوبزکی انڈسٹری بہت چھوٹی سی ہے اوراللہ پاک نے اس کام کے لیے جن لوگوں کو منتخب کیا ہے، وہ سب کے سب بہت اسپیشل ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان شعبوں سے وابستہ لوگ جو کام کرتے ہیں، وہ ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شوبز سے وابستہ لوگ ہرمحفل کی جان اور شان مانے جاتے ہیں۔ مگریہ مقام انھی لوگوں کو ملتا ہے جواپنا کام نہایت ایمانداری، محنت اورلگن کے ساتھ انجام دیتے ہیں، ہرکوئی چاہتا ہے کہ وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچ جائے لیکن اس کے لیے محنت ضروری ہے۔ اسی عزم کے ساتھ شوبزانڈسٹری میں کام کررہی ہوں اوریہ اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ مجھے بہت جلد وہ مقام مل گیا ، جس کے لیے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں