اسلام آباد: عمران خان نااہلی کیس میں میڈیا ٹاک پر پابندی لگی تو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا پارہ چڑھ گیا۔ انہوں نے پاناما کیس میں عدالتی کارروائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں عدالتی کارروائی مسخ کرنے والوں پر کوئی عدالتی پابندی نہیں لگائی گئی۔ سپریم کورٹ میں دوران سماعت نواز شریف اور ان کی فیملی کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ میڈیا ٹرائل سے ہمیں جو نقصان ہونا تھا ہو چکا مخالفین کوئی مقدس گائے نہیں ہیں جبکہ دوسروں پر تنقید کریں گے تو تنقید کا نشانہ بھی بنیں گے۔
انہوں نے مزید عدالت کی ہدایت کے بعد بھی پی ٹی آئی والوں نے آج عدالت کے باہر آ کر زہر اگلا لیکن ہم عمران خان کو رعایت دیں گے اور نہ لینے دیں گے۔
واضح رہے آج عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ سپریم کورٹ کے احاطے میں سیاسی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کرنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار برہم ہو گئے تھے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت شروع نہیں ہوتی اور فریقین پہلے ہی میڈیا پر بات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ہم بار بار کہہ چکے کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں