واشنگٹن: ایک سینئر امریکی سفارت کار شام پر ہونے والی بات چیت میں شرکت کے لیے آستانہ روانہ کر دیا گیا جہاں شام کے بحران کے حل کے لیے بات چیت شروع ہو گی، یہ پیش رفت امریکا اور روسی صدور کی ٹیلی فون کال کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔
اس سے پہلے امریکا نے شام میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والی پہلی دو کانفرنس میں اپنے دو نمائیدے بھیجے تھے یہ امن کانفرنس کازکستان میں منعقد کی گئی تھی جہاں روس ،ترکی اور ایران نے بھی اس امن کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
شام کے بحران پر ہو نے والی کانفرنس میں امریکی نمائندے کی شرکت کو بین الاقوامی طور اچھے طریقے سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ ملاقات روسی اور امریکی صدرکے ٹیلی فون رابطے کے بعد دیکھنے میں آئی ہے،دونوں صدور نے شام کے مسلے پر سیر حاصل گفتگو کی۔
یاد رہے دونوں صدور کا یہ رابطہ امریکا کے شام کے فضائی اڈے پر میزائل حملوں کے بعد پہلی دفعہ کیا گیا ہے،روس نے امریکی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا تھا۔