لندن: الیکشن سے قبل برطانوی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے۔ برطانوی وزیرِ اعظم تھریسامے آج ملکہ برطانیہ سے پارلیمنٹ کی تحلیل کے اجازت نامے پر دستخط کروانے بکنگھم پیلس جائیں گی۔
آج سے 25 روز تک برطانیہ میں پارلیمنٹ کام نہیں کرے گی اور 8 جون کو برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں عوام یہ فیصلہ کرے گی کہ کون برطانوی پارلیمنٹ کا ممبر ہو گا۔ الیکشن سے پہلے ملک کی بھاگ دوڑ موجودہ برطانوی وزیرِ اعظم تھریسامے اور ان کے حکومتی منسٹرز سنبھالیں گے۔
یاد رہے 18 اپریل کو برطانوی وزیرِ اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عام انتخابات ملکی مفاد میں ہیں الیکشن ملک میں استحکام لانے کا واحد راستہ ہیں۔ میں بریگزٹ کے مخالفین کو برطانیہ کمزور بنانے نہیں دوں گی۔ تھریسامے کا کہنا تھا کہ برطانیوی پارلیمنٹ میں اتحاد کی کمی ہے نیا مینڈیٹ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا سے متعلق مذاکرات میں معاون ثابت ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں