کوٹلی‘چھٹی جماعت کے طالبعلم کی تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی،مقد مہ درج

03:29 PM, 3 May, 2017

کوٹلی : چھٹی جماعت کے طالبعلم کی تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی ‘میڈیکل کے بعدمقد مہ درج ‘ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈپولیس نے حاصل کر کے تفتیش شروع تفصیلات   کے مطابق کوٹلی کے نواحی علاقے پناکھ کی رہائشی کوثر عباس زوجہ محمد عباس نے تھانہ پو لیس کوٹلی کو تحریری درخواست دی کی وہ کسی کام  کے لیے پڑوسیوں کے گھر گئی تھی ۔ 

تیسیری  جماعت میں پڑھنے والی چھوٹی بچی اکیلی گھر میں سوئی تھی جب میں واپس آئی تو بچی رو رہی تھی پو چھنے پر اس نے بتایاعکاش ولد شوکت جو کے اس کا پڑوسی ہے نے اس کے ساتھ غلط کام کیا ہے۔
پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کے خلافAPC/454دس حدود زناءآرڈنینس کے تحت مقد مہ درج کر کے ملزم کو پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر اس کے گھر سے گرفتار کر کے میڈیکل کے بعد مجاز عدالت میں پیش کر کے چارروزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش  شروع کر دی-

آج سے کچھ سال پہلے تک بچے بچیاں اکٹھے کھیل لیتے تھے اور بچوں کو جنسی تعلقات کے بارے میں زیادہ کچھ پتا نہیں ہوتا تھا اب سوشل میڈیا اور موبائل نے بچوں کو بہت چھوٹی عمر میں جنس کے بارے میں اگاہی حاصل کر لیتے ہیں جس کی وجہ بچوں نہایت برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں

مزیدخبریں