ڈان لیکس میں مریم نواز کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اعتزاز احسن

03:25 PM, 3 May, 2017

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے ڈان لیکس معاملے کی ساری ذمہ داری مریم نواز پر آتی ہے لیکن مریم نواز کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چودھری نثار میں جرات ہے تو مریم نواز کی ٹویٹس بند کرائیں۔ طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز والد کے زیرکفالت نہیں تھیں لیکن یہ نہیں کہا گیا کہ بے نامی دار نہیں۔مریم نواز شریف کی سیاسی جانشین ہیں اور حمزہ شہباز کو کھڈے لائن لگایا جا رہا ہے جس کے لئے کوئی نشست خالی کرا کے مریم نواز کو اسمبلی میں لایا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کے سابق معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے بھی ڈان لیکس کے معاملے میں اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں