پشاور: بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور میں پاکستان میں وفاقیت کے عنوان سے منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بھی ایک مضبوط وفاق صوبوں پر حاوی ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے تحت اختیارات صوبوں کو منتقل کئے گئے لیکن آج بھی وہ نظام موجود ہے جس میں سو فیصد اختیارات وفاق کے پاس ہیں۔ آئین کے مطابق پچاس فیصد وسائل اور اختیارات صوبوں اور پچاس فیصد وفاق کے پاس ہونے چاہیئے۔
انہوں نے کہا ضیاء الحق نے طلباء تنظیموں پر پابندی لگائی، ریاستی فیصلے کے تحت سوچ، علم، لٹریچر اور شعر و شاعری کو ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے آج ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے اور شدت پسندی جنم لے رہی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا ڈکٹیٹر کی پالیسیوں کی وجہ سے ہی مشال خان قتل جیسے واقعات رونما ہوئے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوتا تو مسائل کیسے حل ہوں گے جبکہ چوتھا بجٹ این ایف سی کے بغیر پاس کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں