راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن آرمی چیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سری لیکن آرمی چیف کو دہشت گردی اور کالعدم تنظیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہوں نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو بھی سراہا اور کہا یقین ہے پاکستان جلد دہشت گردی پر قابو پا لے گا۔ معزز مہمان نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں