فیصل آباد: لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی سڑکوں پر ،جیالوں کا ضلع کونسل چوک میں دھرنا

01:52 PM, 3 May, 2017

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: لوڈ شیڈنگ کاجن بے قابو ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کا احتجاج بھی زوروں پر ہے۔ فیصل آباد میں جیالوں نے ضلع کونسل چوک میں دھرنا دیدیا ۔  پارٹی ترانوں پر رقص کرکے احتجاج  کرتے رہے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ  ڈان لیکس پانامہ اورلوڈشیڈنگ کےبعدحکومت کےرہنے کاجوازنہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  لاہور بھی ابھی احتجاجی کیمپ لگایا نہیں ان کی ٹانگیں پہلےہی کانپنا شروع ہوگئی ہیں۔

فیصل آباد کے ضلع کونسل چوک میں جیالوں نے دھرنا دیدیا ،سیاہ پٹیاں باندھ کر کارکن ہاتھوں میں پنکھے اٹھائے نعرے بازی کرتے رہے ۔ پارٹی ترانوں پر رقص کیا تو گونواز گو کے نعرے لگا کر بھی دل کی بھڑاس نکالی۔لاہور میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے کاغذی شیر پال رکھے ہیں،ہمارے کارکن پورے ملک سے ناصر باغ میں جمع ہوں گے، جہاں بھی ہمارا قافلہ روکاگیا وہیں جلسہ ہوگا۔

مزیدخبریں