ملتان: وزیر مملکت عابد شیر علی نے پریس کانفرس میں دعویٰ کیا کہ لوڈشیڈنگ کو شہروں اور دیہات میں کنٹرول کیا گیا ہے جبکہ چند دن زیادہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہوا جسکی وضاحت خواجہ آصف اور میں نے کی تھی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کا وعدہ ہے 2018 میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی جبکہ 2013 میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی لیکن اب صورت حال تبدیل ہو گئی ہے۔ میپکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کو کم کیا اور 132 کے وی کے نئے 7 گرڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
عابد شیر علی نے کہا جو لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں انھوں نے 1 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی لیکن ہماری حکومت نے اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا اور آج انڈسٹری میں زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے قوم کو یہ نہیں کہا تھا کہ راتوں رات بجلی آ جائے گی لیکن ہم دن رات بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائنز بچھائی گئی ہیں جس سے لائن لاسز میں کمی واقع ہو گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں