راجن پور: ذرائع کے مطابق راجن پور میں بارڈر ملٹری پولیس پوسٹ ڈولی کی حدود میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں وزیر داخلہ بلوچستان کا کزن 6 ساتھیوں سمیت زخمی ہو گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بارڈر ملٹری پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ زخمی افراد کو امدادی ٹیموں کی مدد سے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
کمانڈنٹ بی ایم پی کا کہنا ہے شاہ مراد مسوری بگٹی کچی کینال کے ساتھ اپنی زمینیں دیکھنے آیا تھا اور واپسی پر یہ حادثہ پیش آیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں