ریال میڈرڈ کی ایٹلیٹکو میڈرڈ کو صفر کے مقابلے میں 3 گولز سے شکست

01:19 PM, 3 May, 2017

نیوویب ڈیسک

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو صفر کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دے دی۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار ہیٹرک کر کے لوئنل میسی کا ریکارڈ برابر کر ڈالا ۔چیمپئنز لیگ سیمی فائنلز کے فرسٹ leg میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو ایک بار پھر سر چڑھ کر بولا،ایٹلیٹکو کے خلاف ریال میڈرڈ کے رونالڈو نے شاندار ہیٹرک کے ذریعے اپنی ٹیم کو زبردست جیت دلوائی ۔

رونالڈو نے بارسلونا کے فارورڈ لوئنل میسی کا چیمپئنز لیگ میں سات بار ہیٹرک اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کر ڈالا۔یہی نہیں رونالڈو نے ناک آؤٹ مرحلے میں گول کرنے کی تعداد پچاس کر لی ہے۔

مزیدخبریں