عدالت کا شہباز تاثیر کو اپنے اغوا کے مقدمے میں شامل تفتیش کرنیکا حکم

01:09 PM, 3 May, 2017

 لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کے مقدمہ پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی عدالت پیش ہوئے اور مقدمہ کی تفتیش کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق گورنر پنجاب کے بیٹے شہباز تاثیر کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی اور کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ حکام کو حکم دیا کہ تفتیش کے بارے میں رپورٹ عدالت کو پیش کی جائے۔ مقدمہ پر مزید کارروائی 18 مئی کو ہو گی۔

واضح رہے گزشتہ سال شہباز تاثیر کو بلوچستان کے علاقے کچلاک سے سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران بازیاب کروایا تھا۔ شہباز تاثیر کو تقریباً پانچ سال قبل اگست 2011 میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواء کیا گیا تھا۔مارچ 2014 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں بھی شہباز تاثیر کی رہائی کے حوالے سے حکومت نے مطالبہ کیا تھا لیکن طالبان نے اس وقت ان کی رہائی سے انکار کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں