بیت المقدس شہر پر اسرائیلی اقتدار قبضہ کے مترادف ہے: یونیسکو

12:51 PM, 3 May, 2017

پیرس: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت یونیکسو نے مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔ قرارداد میں زور دیا گیا تھا کہ اسرائیل بیت المقدس شہر پر مکمل اختیار نہیں رکھتا کیونکہ یہ ایک "مقبوضہ شہر" ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت کے تمام اقدامات غیر موثر قرار ہیں۔ یونیسکو نے بیت المقدس شہر پر اسرائیلی اقتدار کو قبضہ قرار دے دیا۔ 22 رکن ممالک نے اس قرارداد کے حق میں رائے دی جس میں سے 10 نے مخالفت کی اور 26 رکن رائے شماری سے غیر حاضر تھے۔

ادھر اسرائیل نے یونیسکو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرار داد کو شرمناک قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یونیکسو کی جانب سے اسرائیل کی یروشلم کے ساتھ تاریخی وابستگی کو قبضہ قرار دینا درست نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں