روس اورامریکی صدورکا شام میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

12:17 PM, 3 May, 2017

ماسکو:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتن شام میں جاری لڑائی کو روکنے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں ایک ماہ قبل امریکی فضائی حملے کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان حالات میں کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں صدور نے ٹیلی فون کے ذریعے بات کی۔
روس اور امریکہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات کے مطابق دونوں قائدین کے درمیان معنی خیز گفتگو ہوئی ۔دونوں ممالک کے صدور کے درمیان شام کے علاوہ جن دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی ان میں شمالی کوریا اور مستقبل میں ملاقات کے اوقات شامل ہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال جس کا الزام شامی صدر بشار الاسد پر لگایا گیا تھا کے بعد فضائی کارروائی کا حکم دیا تھا،۔
جبکہ روس نے شامی باغیوں پر غیر قانونی نروو گیس کے استعمال کا الزام لگایا تھا۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صدر ٹرمپ اور صدر پوتن اس بات پر متفق ہیں کہ شام میں تمام فریقین کو اب وہ سب کرنا چاہیے جس سے تشدد کو ختم کیا جا سکے۔بیان کے مطابق گفتگو بہت اچھی رہی اور اس میں امدادی اور کئی دیگر مقاصد کے لیے طویل امن حاصل کرنے، تحفظ فراہم کرنے جیسے موضوعات پر بھی بات ہوئی۔دوسری جانب دونوں صدور نے شمالی کوریا کے بحران پر بات چیت کی۔

مزیدخبریں