ماسکو: میٹرو ٹرین میں سیٹ حاصل کر نا انتہائی مشکل ہوتاہے ۔ کبھی کبھار ہمیں سارا سفر ہی کھڑے ہو کر تہہ کرنا پڑتا ہے ۔اور یہ ایک نہیں کئی بار ہوتاہے ۔
مگر روسی خاتون نے اس کا ایسا حل نکالا جو کسی کےوہم و گمان میں نہ ہو۔روسی خاتون کو جب بھی میٹرو ٹرین میں سیٹ نہیں ملتی وہ اپنے پالتو "کوّے" کو ساتھ لے آتی ہے ۔
کوّے دیکھتے ہی کئی مرتبہ خواتین گھبرا جاتیں ہیں ۔ اور اپنی سیٹ سے اٹھ کر کسی دوسرے جگہ چلی جاتی ہیں جس کے بعد خاتون کو باآسانی سیٹ مل جاتی ہے ۔
کئی بار خاتون کے ساتھ والی سیٹ بھی خالی رہتی ہے ۔ کیونکہ خواتین اکثر ایسے جانور سے ڈرتی ہیں ،مگر اس کا فائدہ روسی خاتون اٹھا لیتی ہے ۔