کراچی: فاروق ستار،حیدرعباس رضوی،فیصل سبزواری ودیگرکی گرفتاری کا حکم

11:34 AM, 3 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف لاوڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملہ ‏پرعدالت نے عدم حاضری پر فاروق ستار،حیدرعباس رضوی،فیصل سبزواری،کنورنوید ودیگرکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیےہیں۔مقد مہ میں مئیر کراچی وسیم اختر کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔ایم کیو ایم قائد ودیگرکیخلاف مقدمہ گزشتہ سال تھانہ سولجر بازارمیں درج کیاگیاتھا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایم کیو ایم کے قائد سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔ 

ایم کیو ایم کے رہنمائوں فاروق ستار،حیدرعباس رضوی،فیصل سبزواری،کنورنوید ودیگرکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں جبکہ مئیر کراچی وسیم اختر کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایم کیو ایم کے قائد سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

مزیدخبریں