4 بالوں پر 92 رنز دینے والے بنگلا دیشی باولر پر پابندی عائد

11:29 AM, 3 May, 2017

ڈھاکا:گزشتہ دنوں چار بالوں پر 92 رنز بنوانے والے بنگلادیشی باولر نے جہاں شہرت حاصل کی وہیں اس کو اس کی سز بھی جھیلنا پڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی ڈومیسٹک مقابلے میں ناقص امپائرنگ پر بطور احتجاج 4 بالوں پر 92 رنز دینے والے باولر پر10 برس کی پابندی عائد کردی گئی۔لالماتیا کلب کے سجن محمود نے وائیڈز اور نوبالز کی بھرمار کرتے ہوئے 4 لیگل بالز پر ہی حریف سائیڈ کو ہدف عبور کرا دیا تھا، جب کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اس واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

اب بولر کو دس برس کیلیے کھیل سے باہر کرنے کے ساتھ ٹیم کے کپتان، منیجر اور کوچ پر بھی پانچ برس کی پابندی عائد کردی گئی ہے، کلب پر بھی ہمیشہ کیلیے پابندی لگا دی گئیاورامپائرز پر صرف 6 ماہ کی پابندی عائد ہوئی۔

واضح رہے اوپننگ بولر سجن محمود نے 15 نوبالزاور 13 وائیڈز بالز کیں تھیں جو سب بانڈری پار گئیں، اس پر 65 رنز بنے جب کہ ان کی 44 لیگل گیندوں پر بھی حریف بیٹسمینوں نے 12 رنز بنائے، اس اوور کے دوران مجموعی طور پر 32 گیندیں کی گئیں.

مزیدخبریں