فوٹو گرافر نے بم پھٹنے پر اپنی زندگی کے آخری لمحے کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیے

11:13 AM, 3 May, 2017

کابل : ایک جنگی فوٹو گرافر نے حادثاتی طور پر بم پھٹنے سے اپنے اور چار افغانیوں کے مرنے کے آخری لمحات کو بھی کیمرے میں قید کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جولائی 2013 میں ہلڈا کلیٹن فوجی مشقوں کے دوران تصاویر بنا رہی تھی کہ ایک بم اچانک پھٹ گیا۔

جس وقت بم پھٹا اسی وقت ہلڈا اور اس کے افغان ساتھی نے تصاویر بنائی تھیں، جو کیمرے میں رہ گئیں۔ اس حادثے میں تین افغان فوجی بھی مارے گئے تھے۔ ہلڈا کے خاندان والوں نے اب چار سال بعد ان تصاویر کو جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔یہ تصاویر  فوج کے جریدے ملٹری ریویو کے مئی جون کے ایڈیشن میں شائع ہوئیں ہیں۔

مزیدخبریں