نیویارک :امریکی ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ سرجن تیار کیا ہے ،جو دماغ کا آپریشن صرف ڈھائی منٹ میں مکمل کرسکتا ہے۔ سرجری کے شعبے میں بہت زیادہ ترقی ہوجانے کے بعد بھی اب تک دماغ کا آپریشن مشکل ترین تصور کیا جاتا ہے۔
دماغ انسانی جسم کا نازک ترین حصہ ہے اور آپریشن میں معمولی سی غلطی بھی سنگین ثابت ہو سکتی ہے، تاہم اب اس مشکل سرجری کے لیے روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔روبوٹ سی ٹی اسکین کرتا ہے اور پھر اپنے لیرز ٹولز کے ذریعے دماغ کا حساس ترین آپریشن صرف ڈھائی منٹ میں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق جلد ہی اس روبوٹ کی مدد سے مریضوں کے آپریشن بھی تجرباتی طور پر کیے جائیں گے ،تاکہ اس کی کارکردگی درست طور پر سامنے آسکے
طب کی دینا میں انقلاب ،دماغ کی سرجری کرنے والا ربورٹ تیار
10:07 AM, 3 May, 2017