روجھان :معمولی رنجش نے شادی والے گھر کو ماتم کدہ بنا دیا، 19سالہ دلہا قتل

08:51 AM, 3 May, 2017

روجھان : رشتے داروں نے معمولی رنجش نے شادی والے گھر کو ماتم کدہ بنا دیا،تلخ کلامی کا بدلہ لینے کیلئے رشتے داروں نے 19 سالہ دولہا ریاض قتل کر دیا .

تفصیلات کے مطابق رجھان کے نواحی علاقے میں رشتے داروں کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے ۔ جس کی وجہ بھی معمولی بتائی جارہی ہے مگر گزشتہ رات مقتول ریاض زیمکانی جس کی شادی ہو رہی تھی ۔ رشتہ داروں میں سے ایک گروپ نے حملہ کر کے دلہا کو قتل کر دیا ۔ 

گائوں والوں کا کہناہے کہ بارات میں شرکت کیلئے آنیوالوں کو ریاض کے جنازہ کو کاندھا دینا پڑا،ریاض زیمکانی کو اس کے قریبی رشتہ داروں نے  کا بدلہ لینے کیلئے شادی سے ایک دن قبل سفاکی سے قتل کر دیا.

ذرائع کا کہناہے کہ پولیس نے  ابتدائی طورپر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں