جھنگ :گوجرہ روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم ،2افراد جاں بحق

08:39 AM, 3 May, 2017

جھنگ:  جھنگ سے  گوجرہ جانے والی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق  جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  حادثہ گوجرہ روڈ  پر پانچ میل کے قریب پر پیش آیا ،ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔

مقامی افراد نے ہنگامی کارروائیوں میں ریسکیو ذرائع کی مدد کی جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ زخمیوں میں سے دو حالت ابھی بھی تشویشنا ک بتائی جارہی ہے ۔

مزیدخبریں