حزب اللہ دیوالیہ نکلنے والا ہے ،جلد ختم ہو جائے گی ،جرمن میڈیا کا دعویٰ

07:28 AM, 3 May, 2017

بیروت:لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو گذشتہ کچھ عرصے سے عالمی پابندیوں اور شام میں تنظیم کے غیرمعمولی اخراجات کے باعث بدترین مالی بحران کا سامنا ہے۔ حزب اللہ کو اس بحران کا سامنا ایک ایسے وقت میں کرنا پڑا ہے جب دوسری طرف امریکی کانگریس حزب اللہ اور اس کیساتھ وابستہ دیگر افراد اور اداروں پر پابندیوں پر غور کررہی ہے۔ 

عرب ٹی وی کے مطابق حال ہی میں حزب اللہ کو بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کی کسی نئی قسط سے بچنے اور عالمی وعلاقائی اداروں کو بھی بچانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا شروع کی ہے۔ آمدن کے ذرائع مسدود اور محدود ہونے کے نتیجے میں حزب اللہ بدترین مالیات بحران کا سامنا کررہی ہے۔ عالمی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں نہ صرف حزب اللہ بلکہ اس کے مقرب عناصر کو بھی معاشی طورکاری ضرب لگائی گئی ہے۔ 

یوں تنظیم انتظامی اور عسکری طور پرکم زور ہونے کے ساتھ ساتھ مالی طور پرعدم استحکام کا سامنا کررہی ہے۔جرمن اخبار نے پیشن گوئی کی ہے کہ حزب اللہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ تنظیم کی صفوں میں انتشار موجود ہے جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اپنے ایک ساتھی مصطفیٰ بدرالدین کو گذشتہ برس قتل کرادیا تھا۔

مزیدخبریں