پاکستان نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کر لیا

10:16 PM, 3 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان نے آئی ایم ایف کا ایک اور اہم مطالبہ پورا کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کے حکام کی جانب سے گرین انیشیٹو رپورٹ پیش کر دی۔

ذرائع کے مطابق، وزارت منصوبہ بندی نے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر ایک تفصیلی رپورٹ آئی ایم ایف کے سامنے رکھی، جس میں موسمیاتی مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات شامل تھیں۔ وزارت خزانہ نے یہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی، جو آئی ایم ایف کی ابتدائی مطالبات میں شامل تھی۔

میٹنگ میں پی ایس ڈی پی اخراجات اور کٹوتیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، کل سے آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگا، اور وزارت خزانہ سمیت دیگر وزارتوں کے حکام آئی ایم ایف سے مزید ملاقاتیں کریں گے۔

مزیدخبریں