پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی کال واپس، حکومت سے معاہدہ ہوگیا

پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی کال واپس، حکومت سے معاہدہ ہوگیا

اسلام آباد :حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق، وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے، جس میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے حکام بھی شریک تھے۔ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ڈی ریگولیشن کی تجویز کی مخالفت کی گئی اور اس حوالے سے وزیر پٹرولیم نے یقین دہانی کرائی کہ اس عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مکمل مشاورت کی جائے گی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیر پٹرولیم کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے وزیر پٹرولیم نے یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

مصنف کے بارے میں