اسلام آباد: جڑواں شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جو محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات تک برقرار رہ سکتا ہے۔ تاہم، رواں ہفتے مزید بارشوں کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جو سردی میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ 24 ملی میٹر بارش گولڑہ کے مقام پر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج رات ختم ہو جائے گا، جس کے بعد آئندہ چند دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔