قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر قلات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ مڈوے کے قریب گزر رہا تھا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے
واضح رہے کہ اس واقعے کے ایک روز بعد بلوچستان کے ضلع خضدار میں جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے 2 رہنما فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو سوراب سے واپسی پر تراسانی میں گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لیکن ابھی تک اس کے محرکات کا تعین نہیں ہو سکا۔