ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئے

05:13 PM, 3 Mar, 2025

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کئی روز کی کمی کے بعد آج نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں نرخ 12 ڈالر بڑھ کر 2869 ڈالر فی اونس ہو گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل پانچ دن تک کم ہوئی تھی، تاہم آج قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں نیا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مزیدخبریں