پمز کے ڈاکٹروں  کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی  کا معائنہ ، دوائیں تجویز

04:39 PM, 3 Mar, 2025

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کا کانوں کا طبی معائنہ کرنے کے لیے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق، ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بانئ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ تقریباً آدھے گھنٹے تک کیا۔

معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بانئ پی ٹی آئی کو کانوں کی بیماری "ٹنی ٹس" کے علاج کے لیے چند دوائیاں تجویز کی ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق، ڈاکٹروں نے ان کی صحت کی حالت بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی تجویز کیے ہیں

مزیدخبریں