خیبرپختونخوا دہشت گردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے:عظمیٰ بخاری 

خیبرپختونخوا دہشت گردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے:عظمیٰ بخاری 

لاہور:  وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت، دہشت گردی اور کرپشن پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ صوبہ ان مسائل میں وفاقی حکومت سے بھی آگے بڑھ چکا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے، عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ ایک سال میں 625 منصوبے کیسے شروع ہو گئے؟ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے 625 منصوبوں کا دعویٰ کیا ہے، لیکن یہ منصوبے ایک ارب درختوں کی طرح صرف دعوے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر یہ منصوبے واقعی شروع کیے گئے ہوتے تو ایک سال میں ایک بار بھی وزیر یا وزیراعلیٰ کو افتتاح کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر منصوبے شروع ہوئے تو کیا یہ "موکلات" نے شروع کروا دیے؟

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جس صوبے کے پاس یونیورسٹیوں کو چلانے کا بجٹ نہیں، وہاں زمینیں بیچنی پڑی ہیں۔ ساتھ ہی، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین اور بلدیاتی نمائندے ہر ہفتے احتجاج کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کرپشن کے حوالے سے بھی خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کرپشن اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور احتساب کمیٹی کے افراد بھی اس میں ملوث ہیں۔ وفاقی حکومت سے یہ درخواست کی کہ خیبرپختونخوا کو دیے گئے فنڈز کا آڈٹ کرایا جائے۔

مصنف کے بارے میں