افغان ملٹری اکیڈمی کا بٹالین کمانڈر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث نکلا

افغان ملٹری اکیڈمی کا بٹالین کمانڈر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث نکلا

اسلام آباد:پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت افغانستان کی ملٹری اکیڈمی کے بٹالین کمانڈر کے طور پر ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، 28 فروری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جن میں ایک افغان دہشت گرد مجیب الرحمٰن عرف منصور بھی شامل تھا۔ مجیب الرحمٰن افغانستان کے میدان وردک صوبے کا رہائشی تھا اور افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔

افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے باعث پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین نے افغان حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے، خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کر کے افغان عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کرے، بجائے اس کے کہ دہشت گردوں کی حمایت یا سہولت فراہم کی جائے۔

مصنف کے بارے میں