وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ملتوی

12:05 PM, 3 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ملتوی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنی مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا، جس کے نتیجے میں ملاقات ملتوی ہو گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو کا اسلام آباد آنے کا امکان ایک سے دو روز میں ہے، جس کے بعد ملاقات دوبارہ طے کی جائے گی۔ اس ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات پر گفتگو کی جانی تھی اور بلاول بھٹو نے پارٹی کے تحفظات حکومت سے کیے گئے معاہدوں پر وزیراعظم کے سامنے رکھنا تھا۔

مزیدخبریں