ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات کا فروغ

10:53 AM, 3 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مزید فروغ مل رہا ہے، جس کے ذریعے مختلف ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ ایس آئی ایف سی ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے سرگرم عمل ہے، اور اس کی کوششوں سے اقتصادی تعلقات کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات نے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل کے درمیان ہونے والے معاہدے سے پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک کی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں بہتری سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آنے کا امکان ہے۔

ان اقدامات کی بدولت پاکستان کی اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافہ اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری ہوگی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی سٹریٹجک شراکت داری سے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا، جس سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا ہوگا۔

مزیدخبریں