انوار الحق کاکڑ کو چیئرمین سینیٹ بنوائیں: اسٹیبلشمنٹ کا آصف زرداری پر زور،سابق صدر مشکل میں

09:00 PM, 3 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سینئر صحافی و اینکر پرسن رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے صدر آصف زرداری کو کہا گیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کو چیئرمین سینیٹ بنوائیں۔

رؤف کلاسرا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ اور وی لاگ میں بتایا کہ  آصف زرداری سے پنڈی اسٹیبلشمنٹ  نے فون پر رابطہ کیا ہے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو سینٹ چیئرمین بنانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آصف علی  زرداری بڑی مشکل میں ہیں۔ انکار کرتے ہیں تو ان کی اپنی صدارت خطرے میں ہے۔ ابھی تک انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو اقرار نہیں کیا۔ 

مزیدخبریں