9 مئی والے ملکی ترقی کے دشمن ہیں: مریم اورنگزیب

07:42 PM, 3 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : رہنما مسلم لیگ (ن)  اور رکن پنجاب اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی والی ذہنیت ملکی ترقی کو روک رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج پھر 9 مئی والے ایوان میں پہنچ گئے تھے، 9 مئی والوں نے پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا ہے، آج بھی 2013 کا رویہ اور ذہنیت دیکھی گئی، پاکستان تحریک انصافی کی سوچ نے نوجوانوں کو بدتمیزی سکھائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کی تھی، ہم نے تو ملک دشمنی نہیں کی مگر انہیں خوف ہے مسلم لیگ (ن) آگئی ہے تو کہیں ملکی حالات اچھے نہ ہوجائیں، انہیں تکلیف ہے کہ ملک کہیں ترقی نہ کر جائے، انہوں نے تو ساڑھے 4 سال صرف عوام کو لوٹا ہے۔

مریم اورنگزیب نے دریافت کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی؟ انہوں نےدھاندلی کا شور مچاکر ملک میں تماشہ لگایا ہوا ہے، اگر کوئی شکایت ہے تو الیکشن کمیشن جائیں، الیکشن کمیشن جاکر کہتےہیں ثبوت چاہیے تو ٹی وی سے لیں، یہ اسی طرح شور مچاتے،پیٹتے رہیں گے، یہ جہاں جیتے وہاں الیکشن شفاف تھے اور جہاں ہارے وہاں دھاندلی کے الزام لگائے، عوام نے انہیں پارلیمان بھیجا لیکن ان کے نصیب میں وہاں بیٹھنا نہیں کھڑا ہونا لکھا ہے۔
 

مزیدخبریں