شاہ رخ خان بھارت کے 100 طاقتور ترین افراد میں شامل

04:50 PM, 3 Mar, 2024

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 2023 میں بھارتی فلم انڈسٹری کو 3 بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان  بھارت کے 100 طاقتور ترین افراد کی فہرست میں  شامل ہو گئے۔ شاہ رخ خان بھارت کے 100 طاقتور ترین افراد کی فہرست میں 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے 2023ء میں بھارتی سنیما کو 3 بلاک بسٹر فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ دیں اور مجموعی طور 2500 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس  کیا۔

مزیدخبریں