9 مئی واقعہ کی ذمہ دار تحریک انصاف نہیں،عدالتی تحقیقات کرائی جائے : عمر ایوب

04:33 PM, 3 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد رہنما عمر ایوب نے  کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو دوران قید بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کارکنان پر تشدد کر کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی 65 فیصد آبادی 45 سال سے کم عمر ہے، نوجوانوں نے اپنے اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم پہلے ملک میں قانون کی بالادستی کی بات کریں، تین نومبر 2022 کو ہونے والے سانحہ کا زمہ دار شہباز شریف ہے۔تحریک انصاف 9 مئی واقعات کی ذمہ دار نہیں ۔ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ ہماری 10 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر آباد حملے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن شہید ہوا، وزیر آباد حملے میں بانی پی ٹی آئی سمیت متعدد کارکنان زخمی ہوئے تھے، وزیر آباد حملے میں تین شوٹرز استعمال ہوئے تھے، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی پر حملہ کرنے والا کدھر ہے، خدشہ ہے بانی پی ٹی آئی پر حملہ کرنے والے کو مقصود چپڑاسی کی طرح خاموش نہ کر دیا جائے۔

 عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے قائد عمران خان کو بطور سیاسی قیدی گرفتار کر رکھا ہے، 9 مئی کو ہمارے معصوم لوگوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر جانبدارانہ انکوائری ہونی چاہیے۔

 عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے وائس چیئرمین اور صدر سیاسی قیدی ہیں، پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنان سیاسی قیدی ہیں، میرا مطالبہ ہے کہ بشریٰ بی بی کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے قائد کو بطور سیاسی قیدی گرفتار کر رکھا ہے، تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کی ذمہ دار نہیں، اس دن ہمارے معصوم لوگوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا، ہمارے 10 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر جانبدارانہ انکوائری ہونی چاہیے۔

ا عمر ایوب نے کہا کہ یہ لوگ نہیں جانتے بشری بی بی عمران خان کی طاقت ہے، کمزوری نہیں ہے۔ ارشد شریف قتل کر دیا گیا اس کی کاروائی کیوں روک دی گئی، زمان پارک میں ظلے شاہ جیسے معصوم شاہ کو قتل کر دیا گیا، 9 مئی کو ہمارے معصوم لوگوں کو گولی ماری کر شہید کر دیا گیا، ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں ایک غیر جانبدار انکوائری ہونی چاہیے، اور حقائق سامنے آنے چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ جاوید ملک، ذاکر سمیت درجنوں شہدا کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا، اس وقت میرے قائد وزیر اعظم عمران خان کو سیاسی قیدی کے بطور کو گرفتار کر رکھا ہے، بشری بی بی کو یرغمال بنا رکھا ہے، یہ لوگ نہیں جانتے بشری بی بی عمران خان کی طاقت ہے، کمزوری نہیں ہے۔
 

مزیدخبریں