اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوگئے ہیں۔انہیں 201 ووٹ ملے ہیں ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان سوتے رہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے لطیف کھوسہ اور شیر افضل مروت اپنی سیٹ پر بیٹھ کر سو رہے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان ایوان میں تقریر کر رہے ہیں اور یہ قننہ غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اسی طرح آئندہ بھی یہ 5 سال سوتے ہی رہیں گے۔ pic.twitter.com/LdWxZBcbnV
— Barrister Aqeel Malik (@BrAqeelMalik) March 3, 2024
واضح رہے کہ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے دوران بھی لاہور سے منتخب ہونے والے سردار لطیف کھوسہ سوتے رہے تھے۔