قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے، "مینڈیٹ چور" اور "گھڑی چور" کے نعرے

02:24 PM, 3 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران اپوزیشن جماعت  سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی تصویریں اٹھا کر  سپیکر ڈائس کا گھیراؤ،  نعرے لگائے۔

 نیو نیوز کے مطابق جواباًن لیگ کے ارکان کے مرکزی قیادت کے سامنے کھڑے ہوکر جوابی نعرے لگائے۔ ایک طرف ’’شیر، شیر‘‘ تو دوسری طرف ’’مینڈیٹ چور‘‘ کے نعرے لگ گئے۔

 ن لیگ کے ارکان نے ایوان میں گھڑیاں لہرا کر ’’گھڑی چور‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے تقریر کی تو اس دوران بھی اپوزیشن والے احتجاج کر تے رہے۔ 

مزیدخبریں