صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کےلئے طلب

صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کےلئے طلب

اسلام آباد: نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا۔

صدر مملکت کے انتخاب کے لیے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی  جمع کر وائے، بلاول بھٹو زرداری آصف زرداری کے تجویز کنندہ اور فاروق ایچ نائیک تائید کنندہ ہیں۔ 

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے صدارتی اتنخاب کےلیے محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کر وائے  جو پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے۔